اسلامی جمعیت ملک کے بیشتر طلبہ کی نمائندگی کرتی ہے،راشد نسیم

اسلامی جمعیت ملک کے بیشتر طلبہ کی نمائندگی کرتی ہے،راشد نسیم

  

لاہور( نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر احتمام پروگرام تعلیم وتذکیر میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ مغربی دنیا کو مسئلہ ہماری نماز روزہ سے نہیں بلکہ اللہ کی حکمرانی کو قائم کرنے سے ہے استقامت کا مطلب اللہ کی حکمرانی کو قائم کرتے ہوئے ہر طرح کے حالات میں ثابت قدم رہنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنا ہے اور ملک و قوم کی خدمت کرنے میں لگے رہنا اور ملک چھوڑ کر بھاگ جانے والوں میں سے ہم نہیں ہم یہاں موجود رہیں گے۔مزید براں راشد نسیم نے اسلامی جمعیت طلبہ کو متوجہ کرتے ہوے کہا کہ جمعیت ملک کے بیشتر طلبہ کی نمائندگی کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -