ملی یکجہتی کونسل کا آج اجلاس ہو گا حقوق نسواں بل اورنظام مصطفی کانفرنس سے متعلق جائزہ لیا جائیگا

ملی یکجہتی کونسل کا آج اجلاس ہو گا حقوق نسواں بل اورنظام مصطفی کانفرنس سے ...

  

لاہور (خبر نگار خصوصی)ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے آج( ہفتہ کو) ہونے والے اجلاس میں حقوق نسواں بل ،نظام مصطفی کانفرنس، علما و مشائخ کانفرنس اور چہلم ممتاز قادری شہیدکے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ جامعتہ المنتظر لاہور میں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ سید ساجد علی نقوی،سراج الحق،حافظ سعید، لیاقت بلوچ،ابتسام الٰہی ظہیر، علامہ امین شہیدی،پیر عبدالرحیم نقشبندی،صاحبزادہ سلطان احمد علی، پروفیسر عبدالرحمان مکی، صاحبزادہ پیر ہارون علی گیلانی، ثاقب اکبر اور دیگرجماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -