سید شبیربخاری ایڈووکیٹ آل پاکستان پتنگ متاثرین کمیٹی کے لیگل ایڈوائزر مقرر
لاہور( پ ر) آل پاکستان پتنگ متاثرین کمیٹی نے سید شبیر بخاری ایڈووکیٹ کو کمیٹی کا لیگل ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔ چیئرمین شیخ امین قادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی عائد کردہ پابندی کی لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں خلاف ورزی جاری ہے۔ اس خلاف ورزی کی وجہ سے حادثات اور ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پتنگ بازی کی خلاف ورزی کے موجب افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں
تاکہ کیونکہ جب تک سخت کارروائی نہیں ہو گی اس وقت تک حادثات پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔