کے پی کے میں احتساب کا نظام مفلوج ہو گیا، دانیال عزیز

کے پی کے میں احتساب کا نظام مفلوج ہو گیا، دانیال عزیز

  

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے راہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ کے پی کے میں احتساب کا نظام مفلوج ہو گیا ہے 100 روپے میں سے 60 روپے کی کرپشن ہو رہی ہے پی ٹی آئی نے غیر ملکی امداد سے پاکستان میں دھرنے ، گھیراؤ جلاؤ اور پارلیمنٹ پر حملے کئے ۔ کے پی کے میں کرپشن میں ملوث صوبائی وزیر کو بچانے کے لئے کرپشن مقدمات کے ٹرائل کے لئے 120 دن کا حدف رکھا گیا اگر اس طرح کیا گیا تو کرپشن کے ہزاروں مقدمات ختم ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو رکن قومی اسمبلی طلال چودھری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی امداد کے حوالے سے عدالتی حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ سامنے آ کر اس کا جواب دیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کا نظام مفلوج ہو گیا ہے وہاں کے احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی کے میں سو روپے میں سے ساٹھ روپے کی کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبائی وزیر کو بچانے کے لئے کرپشن کے مقدمات کے ٹرائل کا حدف 20 دن مقرر کیا ہے اگر اس طرح کیا گیا تو کہ کے پی کے کے اندر ہزاروں کرپشن کے مقدمات اس طرح ختم ہو جائیں گے

مزید :

صفحہ آخر -