خوشاب ، قادیانیوں کے قبضہ سے مسجدواگزار کروا کے مسلمانوں کے حوالے

خوشاب ، قادیانیوں کے قبضہ سے مسجدواگزار کروا کے مسلمانوں کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار خصوصی ) ڈسٹرکٹ کوارڈینشن آفیسر ضلع خوشاب نے سید اطہر حسین شاہ بخاری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے گذشتہ تقریباً60سالوں سے قادیانیوں(غیر مسلموں)کے غیر شرعی ،غیر قانونی اور ناجائز غاصبانہ قبضہ سے مسجد واگزار کروا کر مسلمانوں کے حوالے کروا دی۔ جس پر مسلمانوں نے انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مسجد کا قبضہ لینے کے بعد اسے باقاعدہ غسل دیا گیا اور باجماعت نماز کی ادائیگی شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق چک نمبر2-TDAتحصیل قائد آباد ضلع خوشاب میں پانچ کنال اراضی جو حکومت پنجاب کی ملکیتی تھی اس جگہ کو 60سال قبل اہل اسلام کے لیے وقف برائے مسجد کردیا گیا تھا ۔جس پر 1955 ؁ء میں ایک مسجد تعمیر کی گئی جس میں مقامی لوگ نماز ادا کرتے چلے آرہے تھے کہ ستمبر 1974 ؁ء میں قادیانیوں کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر کافر اور غیر مسلم قرار دیا ۔اس کے بعد مذکورہ مسجد میں قادیانیوں کا داخلہ روک دیا گیا مگر اس کے باوجود قادیانیوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مسجد بلکہ مسجد کی ملکیتی اراضی پر بھی قبضہ کرلیا اور زبردستی دھونس دھاندلی سے مسجد پر قابض چلے آرہے تھے جو سید اطہر حسین شاہ نے 2012 ؁ء میں مسجد کی واگزاری کے لیے مقامی تھا نہ میں درخواست دائر کی جو بعدازاں سیشن کورٹ سے اور پھر عدالت عالیہ تک مقدمہ بازی چلتی رہی اور یہ ساری مقدمہ بازی مذکورہ سائل سید اطہر حسین شاہ کے حق میں ہوتی رہی جو بالآخر عدالت عالیہ لاہور نے DCOخوشاب کو ہدایت کی کہ فریقین کو سن کر فیصلہ کرے جس پر باقاعدہ سماعت ہوئی جو DCOفریقین کے وکلاء کے دلائل سننے اور ریکارڈ ملاحظہ کرنے کے بعد مسجد مسلمانوں کے حوالے کرنے کے احکامات سنائے ۔مسلمانوں کی طرف سے ختم نبوت لائیرز فورم پاکستان کی ٹیم مشتمل بر طاہر سلطان کھوکھر، زاہد سعید بھٹہ،بدیع الزماں بھٹی، شاہ شمش العارفین ، محمد زوار حسین کھارااور بدرعالم شیخ نے غلام مصطفےٰ چوہدری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں بھر پور شرعی اور قانونی دلائل دئیے اور عدالت کو ہر لحاظ سے مطمئن کیا جن سے عدالت نے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا عبدالنعیم اوردیگر علماء نے اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے اہل اسلام کو مبارکباد دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -