نعیمین ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یوم مفتی اعظم مفتی محمد حسین نعیمی منایا گیا

نعیمین ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یوم مفتی اعظم مفتی محمد حسین نعیمی منایا ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم ’’مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدحسین نعیمیؒ ‘‘انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا گیا۔مفتیان کرام اورعلماء کرام نے خطبات جمعہ کے دوران مفتی محمدحسین نعیمی ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔لاہور میں جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے خطبہ جمعہ کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مفتی محمدحسین نعیمیؒ کی زندگی خوف الہٰی اورعشق رسول ؐ سے عبارت تھی۔آپ ؒ مختلف مکاتب فکر کے باہمی اختلافات مٹا کر اتفاق واتحاد کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے تھے۔آپ مذہبی رواداری کے پر زور حامی تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ حضرت مفتی محمد حسین نعیمی علیہ الرحمۃ پاکستان کے گنتی کے ان چند علمائے کرام میں سے تھے جو اتحاد بین المسلمین کے نقیب تھے ۔

اپنی پوری زندگی اتحاد بین المسلمین کیلئے مسلسل کام کیا ۔ آپ یہ چاہتے تھے کہ پاکستان میں رہنے والے ہر طبقہ فکر اور مسلک کے لوگ مل جل کر رہیں۔ا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -