صوفیاء کرام نے ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا،صاحبزادہ فیض الرحمن درانی

صوفیاء کرام نے ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا،صاحبزادہ فیض الرحمن درانی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہاکہ صوفیاء کرام نے ہمیشہ امن ،محبت اور رواداری کا پیغام دیا ہے ۔انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بزرگان دین کی علمی،فکری اور عملی تعلیمات کو اپنانا ہو گا ۔صوفیاء کی پاکیزہ زندگیوں کی پیروی جہالت اور تنگ نظری کا بہترین علاج ہے ۔برصغیر میں صوفیاء نے ہی امن ،سلامتی اور بھائی چارے کی بنیاد یں فراہم کی ۔پاکستان بنانے میں مشائخ عظام کی سر پرستی شامل تھی ۔آج ملک کے استحکام کیلئے اخوت،محبت اور بھائی چارے کی ضرورت ہے ،صوفیاء کرام کی تعلیمات ہی دہشتگردی اور انتہا پسندی سے بچانے کا ذریعہ ہیں ،تعلیمات صوفیاء کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کا شکار ہو رہی ہے ،ملک بچانے اور قیام امن کیلئے تعلیمات صوفیاء پر عمل کرنا ہو گا ۔

وہ معروف صوفی بزرگ حضرت بابا محبوب شاہ ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -