چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بدعنوانی میں ملوث دو اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بدعنوانی میں ملوث دو اہلکاروں کو ملازمت سے ...

  

لاہور( این این آئی )چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹرراحیل احمد صدیقی نے بدعنوانی میں ملوث دو اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پی آراے میں انسپکٹر کی آسامی نہیں ہے تاہم اتھارٹی کا ایک کلرک اورکی پنچ آپریٹر خود کو انسپکٹر ظاہرکرکے بند روڈ پرواقع ہوٹل انتظامیہ سے رشوت وصول کرتے پکڑا گیا۔چیئرمین پی آراے کا کہنا تھاکہ کلرک عمران خورشید اور کے پی اوذیشان شہزاد کیخلاف انٹی کرپشن کے ساتھ تھانہ ریس کورس میں بھی ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے کہا کہ بدعنوانی کے باعث دونوں ملازمین کو برطرف کردیا گیاہے۔چیئرمین پی آراے کاکہنا تھاکہ آئندہ کوئی بھی اہلکار بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تواسکی ذمہ داری متعلقہ افسرپر بھی عائد ہوگی اور افسر کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے کہاکہ پی آراے میں بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،شکایت کی صورت میں شہری پی آراے کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں فی الفورکارروائی کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -