بلاول پہلے بڑے ہو جائیں پھر انکی بات پر تبصرہ کریں گے،سعد رفیق

بلاول پہلے بڑے ہو جائیں پھر انکی بات پر تبصرہ کریں گے،سعد رفیق

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فوج سے پیار کرتے ہیں لیکن ڈکٹیٹر کیخلاف بات کرتے ہیں، بلاول پہلے بڑے ہو جائیں، پھر ان کی بات پر تبصرہ کریں گے، کہتے ہیں اس سال ریلوے کے لئے ای ٹکٹنگ متعارف کروائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعد رفیق نے کراچی ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب نے اپنے تمام بدلے معاف کر کے مشرف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی، عمر رسیدہ شخص کیلئے ایسا عدالتی حکم پر کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے بلاول کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا، کہنے لگے کہ بلاول بڑے ہو جائیں، پھر بات کریں گے۔وفاقی وزیر ریلویز کا کہنا تھا کہ ریلوے کے لئے ای ٹکٹنگ کو متعارف کروایا جائے گا اور 5 سالوں میں 200 نئے انجنوں کا پی سی ون تیار کر رہے ہیں جبکہ کراچی ایکسپریس کی اپ گریڈیشن سے روزانہ 40 لاکھ آمدن ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -