پرویز مشرفکانام ای سی ایل میں ڈالنا ماورائے آئین اقدام تھا،الطافشاہد

پرویز مشرفکانام ای سی ایل میں ڈالنا ماورائے آئین اقدام تھا،الطافشاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف آزادانہ بیرون ملک آجاسکتے ہیں، کوئی آزاد شہری بیرون ملک جانے کیلئے حکومت کی اجازت کا پابندنہیں ہوتا۔حکمران علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں توپرویز مشرف کوبھی یہ حق حاصل ہے۔حکومت کاانہیں بیرون ملک جانے سے روکناماورائے آئین اورانتقامی اقدام تھا۔ عدالت نے پرویز مشرف کاآئینی حق تسلیم کرلیا ،امید ہے منتقم مزاج حکومت مزیدکوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی۔
وہ اے پی ایم ایل لیڈیز ونگ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکمران عوام کی قسمت سے کھیلتے ہیں مگر انہیں پرویز مشرف کی زندگی ،صحت اورسیاسی مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ پرویز مشرف جام صحت نوش کرنے کے بعد وطن واپس آکر استحکام پاکستان کیلئے اپناقومی کرداراداکریں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے بیماری کے باوجود مسلسل کئی برس جوانمردی سے حکمرانوں کے سیاسی انتقام کاسامنا کیا ۔