شیر گڑھ، شہری کے گھر آسمان سے 20 کلو وزنی برف کا گولہ گرگیا

شیر گڑھ، شہری کے گھر آسمان سے 20 کلو وزنی برف کا گولہ گرگیا

  

شیر گڑھ( نامہ نگار ) شہری کے گھر آسمان سے برف کا گولہ گرگیا کئی قیاس آرائیاں جاری تفصیلات کیمطابق شیر گڑھ کے موضع حسین گڑھ میں فلک شیر ولد سنتا قوم چوہان سکنہ حسین گڑھ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ آسمان سے اڑتا ہو ا قریباّ20 کلو وزنی برف کا بلاک انکے احاطہ میں گر پڑا جس کو دیکھنے کیلئے عوام کا سمندر امڈ آیا پہر کوئی اپنی زبان میں قیاس آرائیاں کررہا ہے کوئی اسے رحمت اور کوئی اسے آفت قرار دے رہا ہے قرب و جوار میں کچھ ایسا بھی نہیں ہے کہ اسے کسی نے پھینکا ہو آسمان کی بلندیوں سے اڑتا ہوا برف کا گولہ کئی لوگوں نے بچشم خود دیکھا ہے فلک شیر دیہاتی نے میلاد / قرآن خوانی کا اہتمام کر کے کئی دیگیں پکا کر غریب نادار لوگوں میں تقسیم کی ہیں برف کا گولہ گرنے سے طرح طرح کی قیاس آرئیاں جاری ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -