بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فا ل ایک بار پھر بڑھ گیا

بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فا ل ایک بار پھر بڑھ گیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فا ل ایک بار پھر بڑھ گیا ۔ پیداوار میں کمی ہائیڈل کی پیداوار میں کمی کے باعث ہوئی ہے ۔ ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہائیڈل کی پیداوار کم ہو کر ایک ہزارمیگا واٹ سے بھی کم کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ روز ارسا کی جانب سے تربیلا سے 14000کیوسک اور منگلا سے 15000 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا ۔تاہم دوسری جانب تھرمل اور ائی پی پیز کو گیس کی سپلائی بڑھائی گئی ہے جس کے باعث پیداوار میں زیادہ کمی نہیں ہوئی ہے ۔ رواں ماہ کے شروع میں ہائیڈل سے ساڑھے چار ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی تھی ۔ پیداوار میں کمی سے گزشتہ روز شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے چار ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا جس کی وجہ سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا بلکہ مرمت کے نام پر بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں د س گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی رات کو بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن متوقع ہے اس کے بعد موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا جس سے بجلی کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -