محکمہ ریلوے میں ٹکٹ کلکٹر کی بھرتیوں اور پرموشن کیلئے پالیسی جاری

محکمہ ریلوے میں ٹکٹ کلکٹر کی بھرتیوں اور پرموشن کیلئے پالیسی جاری

  

لاہور(محمد نواز سنگرا)محکمہ ریلوے کی طرف سے ٹکٹ کلکٹرز کی بھرتی اور پرموشن کی نئی پالیسی جاری کر دی۔ٹکٹ کلکٹر ریلوے کیلئے جاری نئی پالیسی کے مطابق گریڈ ون کیلئے20فیصد ملازمین کو ترقی دی جائے گی جبکہ 80فیصد برائے راست بھرتی کیے جائیں گے۔ٹکٹ کلکٹر سے سپیشل ٹکٹ ایگزیمنر کی سیٹ پر ترقی کیلئے15سال کی سروس ضروری جبکہ باقاعدہ ٹریننگ بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔نئی پالیسی کیمطابق وفاقی محکموں کے برابر سکیل کے لوگ بھی بطور ٹکٹ کلکٹر ریلوے میں آ سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے ٹکٹ کلکٹر ز کی بھرتی اور ترقی کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی ہے ۔جس کے مطابق ڈویژنل انسپکٹر، گروپ انسپکٹر ایس ٹی ای، سپیشل ٹکٹ ایگریمنیر،ہیڈ ٹکٹ انسپکٹر، ٹکٹ کلکٹر گریڈ تھری اور گریڈ ٹو میں 100فیصد پروموشن محکمے کے اندر سے کی جائے گی جبکہ گریڈ ون کیلئے20فیصد اندر سے جبکہ80فیصد لوگ باہر سے بھرتی کیے جائیں گے۔جبکہ ٹکٹ کلیکٹر سے ایس ٹی ای کی سیٹ پر ترقی کیلئے بھی15سال کی شرط رکھی گئی ہے کہ وہ کلکٹر بطور ایس ٹی پرموٹ ہو گا جس کی سروس 15سال ہو گی۔جس کے مطابق ٹکٹ کلکٹر گریڈ ون کیلئے 5سال ،گریڈ ٹو کیلئے7سال اور گریڈ تھری کی سیٹ پر3سال کی سروس درکار ہو گی۔نئی پالیسی میں شرط رکھی گئی ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ میں برابر سکیل کی سیٹ پر کام کرنے والے ملازمین بھی ٹکٹ کلکٹر کی سیٹ پر ریلوے میں آسکتے ہیں ۔

محکمہ ریلویز کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف کرکٹ میچ میں دھاندلی پر احتجاج

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان ریلوے کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف کرکٹ میچ میں ہار کو سازش قرار دے دیا اور نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی شکایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے درمیان 17مارچ بروز جمعرات کو میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان ریلوے کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالے سے ریلوے ٹیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ایک وقت پر جیت رہی تھی لیکن کم روشنی کی صورت میں میچ کا جاری رکھنا ایک سازش تھا ۔کم روشنی کے باعث ایمپائر کو میچ روکنے کی درخواست بھی کی گئی لیکن انہوں نے میچ جاری رکھنے کا کہا اور میچ کا نہ رکوایا جس کے نتیجے کے طور پر پاکستان ریلویز کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ریلوے اگلے دوتین دنوں میں پی سی بی سے رابطہ کر کے باقاعدہ شکایت درج کرائے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -