کراچی، ائیرپورٹ پر اڑان بھرتے ہی چارٹرڈ طیارے کو حادثہ، 3افراد زخمی، تحقیقات کا حکم جاری

کراچی، ائیرپورٹ پر اڑان بھرتے ہی چارٹرڈ طیارے کو حادثہ، 3افراد زخمی، تحقیقات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سوئی جانے کے لیے اڑان بھرتے ہی چارٹرڈ طیارے کا انجن بند ہوگیا جس کی وجہ سے طیارہ رن وے پر آگر ا تاہم پائلٹ نے نہایت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرانے کی بجائے طیارے کی کریش لینڈنگ کرائی جس کی وجہ سے کپتان اور ایک خاتون سمیت تین مسافر زخمی ہوگئے ، طیارے میں عملے کے تین افراد اور اٹھارہ مسافر سوار تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کراچی سے سوئی جانے والے طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری تو فنی خرابی کی وجہ سے اچانک ایئرپورٹ کی حدود میں ہی رن وے کے اختتامی مقام کے قریب نیچے کی طرف آگیا، پائلٹ نے سیدھا زمین سے ٹکرانے کی بجائے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریشن لینڈنگ کرائی جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بڑی پروازوں کے لیے رن وے عارضی طورپر بند کردیاگیا جبکہ سول ایوی ایشن نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

مزید :

صفحہ آخر -