حکومت مشرف کو دبئی جانیکی اجازت نہ دیتی تو ظالم ہونے کا الزام لگتا: احسن اقبال

حکومت مشرف کو دبئی جانیکی اجازت نہ دیتی تو ظالم ہونے کا الزام لگتا: احسن اقبال

  

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق صدر پروزیر مشرف کو رعایت عدالت نے دی ہے،حکومت بیر ون ملک جانے کی اجازت نہ دیتی تو ہم پر ظالم ہونے کا الزام لگتا ، حکومت نہیں چاہتی کہ ملک میں ایک اور دھرنا ہو،جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف کی جانب سے بیماری کے باعث بیرون ملک جانے کی درخواست کی گئی ہے ، مشرف کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی مشرف کو عدالت نے رعایت دی ہے حکومت عدالتی فیصلے کو کا احترام کرتی ہے اگر باہر نا جانے دیتے تو کہا جاتا حکومت ظالم ہے ،مشرف بیرون ملک جا کر احتساب سے بچ نہیں سکتے ایک دن ضرو ر احتساب کے کہٹرے میں ہوں گے ۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -