قومی اسمبلی میں کرکٹرز کی آمدن کی فہرست پیش، محمد حفیظ ساڑھے 7کروڑ کما کر سرفہرست

قومی اسمبلی میں کرکٹرز کی آمدن کی فہرست پیش، محمد حفیظ ساڑھے 7کروڑ کما کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کرکٹ کے میدانوں میں کس نے کتنا کمایا، سب سامنے آ گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں کرکٹرز کی آمدن کی فہرست پیش کر دی گئی۔ محمد حفیظ سات کروڑ اکیاون لاکھ روپے کما کر سرفہرست ہیں۔ مصباح الحق نے ٹک ٹک کر کر کے پانچ کروڑ 34 لاکھ کما لئے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ 2014 میں 22 کھلاڑیوں کی آمدنی 41 کروڑ 46 لاکھ جبکہ 2015 میں 46 کھلاڑیوں کی آمدنی 50 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رہی۔شاہد آفریدی نے دو سال میں ساڑھے 4 کروڑ روپے کمائے۔ یونس خان نے 3 کروڑ 75 لاکھ روپے، عمر اکمل نے 3 کروڑ 35 لاکھ روپے، شعیب ملک نے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے، وہاب ریاض نے دو کروڑ 91 لاکھ اور یاسر شاہ نے 2 کروڑ 74 لاکھ کمائے۔ کروڑ پتی بننے والوں میں جنید خان 2 کروڑ 47 لاکھ اور شرجیل خان 1 کروڑ 63 لاکھ روپے کما کر حال ہی میں شامل ہوئے ہیں۔ احمد شہزاد نے 2 کروڑ 8 لاکھ روپے کمائے۔اظہر علی کی آمدن 4 کروڑ 8 لاکھ، بلاول بھٹی کی 2 کروڑ 35 لاکھ اور ذوالفقار بابر کی آمدن 84 لاکھ روپے رہی۔ محمد عرفان نے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائے۔ عمر گل سال 2015ء میں سب سے کم آمدن رکھنے والے باؤلر رہے، انہوں نے صرف 7 لاکھ 88 ہزار روپے کمائے مگر کیا کہنا خرم منظور کا، کارکردگی کچھ نہیں مگر آمدن 84 لاکھ سے زائد ہوئی۔

مزید :

صفحہ آخر -