چین کے معذور شخص کا وہیل چیئرپر ہزاروں کلو میٹر کا سفر

چین کے معذور شخص کا وہیل چیئرپر ہزاروں کلو میٹر کا سفر
چین کے معذور شخص کا وہیل چیئرپر ہزاروں کلو میٹر کا سفر

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ اگر حوصلے بلند ہوں اور عزم جوان تو منزل مل ہی جاتی ہے ایسا ہی کچھ کرکے دکھایا ایک چینی معذور نوجوان نے، جس نے اپنی وہیل چیئر پر پورے چین کا چکر لگایا اور اس دوران اس نے 5 ہزار سے زائد کلومیٹر کا سفر طے کر کے دنیا کو حیران کردیا۔ٹانگوں سے محروم چین کے 29 سالہ نوجوان نے اپنے سفر کا آغاز مغربی چین کے صوبہ گینسو سے اگست 2014 میں کیا اور 2016 میں اپنا سفر مکمل کرلیا جس دوران اس نے 5670 کلومیٹر کا سفر طے کیا اور 43 شہروں کی سیر کی اور اب اس کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ 6 ماہ میں جنوبی چین کا سفر وہیل چیئر پر طے کرے گا جو کہ اس کی حتمی منزل ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -