بھارت میں ہرسال ہزاروں افراد کی جان لینے والا درخت
کیرالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے بعض علاقوں میں Cerbera odollam نامی درخت لوگوں کی اموات کی وجہ سے بدنام ہے ۔یہ درخت کیرالہ سمیت دیگر مقامات پر پایا جاتا ہے اسے مقامی زبان میں ’’اوتھالنگا‘‘ کہا جاتا ہے اسکے بیج فوری طور پر دل کو روک دیتے ہیں اور کھانے والا ہلاک ہوجاتا ہے۔ 2012 میں کیرالہ کی 7 خواتین نے اسی درخت کے پھل کھاکرخودکشی کرلی تھی۔ خبررساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ اس پھل کو کھا کر خودکشی کرنے والوں میں 60 سے 75 فیصد خواتین شامل ہیں جو غربت، معاشرتی نا انصافی اور استحصال سے تنگ آکر یہ پھل کھاتی ہیں۔