پوزیشن مضبوط ہے ہرمیدان مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،آفریدی

پوزیشن مضبوط ہے ہرمیدان مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،آفریدی
پوزیشن مضبوط ہے ہرمیدان مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،آفریدی

  

کولکتہ(خصوصی رپورٹ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے کولکتہ پہنچ گئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ عبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی پوزیشن بہت مضبوط ہے، وہ ہر میدان مارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -