ٹوکن ٹیکس ،محکمہ ایکسائز ٹرانسپورٹرز سے ایک ارب روپے وصولی کوتیار

ٹوکن ٹیکس ،محکمہ ایکسائز ٹرانسپورٹرز سے ایک ارب روپے وصولی کوتیار

  

لا ہور (سپیشل ر پورٹر )محکمہ ایکسائز نے بڑے ٹرانسپورٹرز سے ٹوکن ٹیکس کی مدمیں تقریباًایک ارب بٹورنے کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق پیر سے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر شہر میں داخل اور باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹ اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے چھان بین کی جائے گی۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق بڑے ٹرانسپورٹرز کی انٹر سٹی روٹ پر چلنے والی تقریباً70فیصد گاڑیاں پنجاب کے اندر چلتی ہیں لیکن ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن اور ٹوکن کی ادائیگی دوسرے صوبوں میں کرائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے تما م بڑے ٹرانسپورٹرز کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں اور انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پنجاب میں کریں۔

مزید :

صفحہ اول -