ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ،3خواتین ،6بچے جاں بحق

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ،3خواتین ،6بچے جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصو صی رپورٹ) ملک کے بیشتر علا قو ں میں موسلا دھار بارشوں نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی، شمالی وزیرستان، چارسدہ، کوٹلی آزاد کشمیر میں چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین اور چھ بچے جاں بحق ہو گئے، لینڈ سلائیڈنگ سے کالام کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں طوفانی بارش سے ایک گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 خواتین اور پانچ بچے جاں بحق ہو گئے۔ چارسدہ کے علاقے تنگی شوڈاگ میں چھت گرنے سے ایک بچے جا ں بحق ہو گیا۔ حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوئی۔ سوات میں منکیال کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کالام کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا، کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔آزاد کشمیر کی تحصیل کوٹلی کے موضع گوان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری بے ہوش ہو گئی، دونوں لڑکیاں قریبی چشمے سے پانی بھرنے گئی تھیں

مزید :

صفحہ اول -