محکمہ اینٹی کرپشن کا جعلی پی ٹی ون بنانے والے گروہ کے گرد گھیرا تنگ،کرپٹ ایکسائز انسپکٹر کا پول کھل گیا

محکمہ اینٹی کرپشن کا جعلی پی ٹی ون بنانے والے گروہ کے گرد گھیرا تنگ،کرپٹ ...

  

گوجرانوالہ ( بیورورپورٹ)کرپٹ ایکسائز انسپکٹر ظفر اقبال اور جعلی PT1بنانے والے گروہ کا محکمہ اینٹی کرپشن نے گھیرا تنگ کر دیا۔ ایجنٹوں نے ایکسائز انسپکٹر ظفر اقبال کاپول کھول دیا اور محکمہ اینٹی کرپشن میں ملزمان کے خلاف بیان جمع کروادئیے ۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 31/15ہیڈ کواٹر گوجرانوالہ میں مدعی مقدمہ احشام داؤدنے محکمہ ایکسائزگوجرانوالہ اور دیگر ملزمان محمد حنیف وغیرہ کے خلاف420/468/471کا مقدمہ رجسٹر کروایا ۔مقدمہ تفتیش اینٹی کرپشن گوجرانوالہ مارک ہوئی تفتیش میں C/Oگوجرانوالہ نے پرائیویٹ ملزمان کو گناہ گار اور با اثر ایکسائز انسپکٹر ظفر اقبال کو بے گناہ قرار دے دیا لیکن ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رانا شکور نے رپورٹ سے اتفاق نہ کیا اور تفتیش C/Oسیالکوٹ رانا محمد الیاس کو مارک کر دی۔ رانا محمد الیاس C/Oاینٹی کرپشن سیالکوٹ نے ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا اور ملزمان رشید نامی ایجنٹوں نے ایکسائز انسپکٹر ظفر اقبال اورملزمان محمد حنیف وغیرہ کا پول کھول دیا اور PT1(پی ٹی ون )بنانے کا اختیار صرف اور صرف محکمہ ایکسائز کے پاس ہے ۔ C/Oاینٹی کرپشن رانا محمد الیاس نے ایجنٹوں کے بیان قلم بند کرلئے اور بقایا ملزمان کو 25-03-2016کے لئے پابند کر دیا ملزمان نے محکمہ اینٹی کرپشن کو اپنی جاگیر بھی سمجھ رکھا ہے اور ہر طرف سے مدعی مقدمہ کو ہراساں کرنے اور کیس واپس لینے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے مدعی مقدمہ کو اپنی جان کا خطرہ ہے ۔ کیونکہ آج تک کسی بھی شخص نے ایسے گروہ کی نشاندہی نہ کی ہے یہ ایک ایسا گروہ ہے کہ اس میں کئی ملازمین کی ملی بھگت ہے کیونکہ مقدمہ 31/15درج رجسٹر ہونے کے باوجود آج تک محکمہ ایکسائز کے افسران نے ظفر اقبال کو نہ ہی معطل کیا اور نہ ہی ایکسائز انسپکٹر ظفر ورک کا حلقہ بدلا کیونکہ ظفر اقبال ایکسائز انسپکٹر ایک با اثر شخص ہے بھاری رقم دے کر منہ بند کر دیتا ہے ، مدعی مقدمہ کے بیان کے مطابق اگر مجھے یا میرے خاندان کے کسی افراد کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار ملزمان محمد حنیف محمد سعید ، زاہد حنیف ، ماجد سعید اللہ رکھا اور ایکسائز انسپکٹر ظفر اقبال ہوں گے مدعی مقدمہ کی خادم اعلیٰ شہباز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری ، ڈی جی انٹی کرپشن اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے گزارش کی ہے کہ ایسے کرپٹ ایکسائز انسپکٹر ظفر اقبال جو ملزمان سے مل کر جعلی پی ٹی ون بنا کر لوگوں کو کروڑوں کی پراپرٹیوں سے محروم کرتا ہے ایسے کرپٹ ایکسائز انسپکٹر اقبال کو محکمہ سے فارغ کیا جائے اور مدعی مقدمہ تحفظ فراہم کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -