فیصل آباد ،ڈکیتی رہزنی کی 24وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
فیصل آباد(بیورورپورٹ)ضلع بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 24وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے کی نقدی وطلائی زیورات ‘ایک کار‘9موٹر سائیکل‘لیپ ٹاپ‘ درجن بھر سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں صفدر کی دکان سے ایک لاکھ روپے کی نقدی‘ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں صلاح الدین کی دکان سے پچیس ہزار روپے اور موبائل فون‘ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں محمد فہد کی دکان سے 36ہزار روپے اور طلائی چین‘ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں محمد سہیل سے نقدی‘ لیپ ٹاپ‘ موبائل فون اور اعجاز سے موٹر سائیکل‘تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں عثمان سے نقدی اور موبائل فون‘تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں حمزہ سے پندرہ ہزار روپے اور موبائل فون‘ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ میں بلال سے موٹر سائیکل‘تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں وارث سے موبائل فون‘ تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں محمد عارف سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر پانچ ہزار روپے‘ موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے جبکہ چوروں کے گروہ تھانہ منصور آباد کے علاقہ سے خالد کی کار‘ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ میں وقاص کی دکان سے نقدی اور موبائل فون‘تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں ساجد کی دکان سے 70ہزار روپے اور قیمتی سامان‘تھانہ مرید والا کے علاقہ میں توقیر کی دکان سے قیمتی سامان‘ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں ہاشم کے ڈیرہ سے تین شاخ بکرے‘ تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں ثناء کے دفتر سے قیمتی سامان‘تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ سے محمد اسامہ‘یاسر‘ تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے فیصل ندیم‘تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے ریاض‘حسن‘ تھانہ سمن آباد کے علاقہ سے طلحہ اور تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سے اعجاز کی موٹر سائیکلیں لے کر چلتے بنے۔