پولیس نے سنگین مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین اشتہار ی کو گرفتار کر لیا
لاہور (وقائع نگار) لاری اڈا پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین اشتہار ی کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ قتل سمیت سنگین مقدمات میں ملوث اصغر عرف بلی لاری اڈا کے قریب موجود ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کر تے ہوئے ٹاپ ٹین اشتہاری کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزم قصور کا رہائشی ہے جس کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے مختلف مقدمات درج ہیں۔