صوبائی دارالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

  

لاہور (وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی، قیمتی سامان ، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے علی سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،مصطفی آباد میں ڈاکوؤں نے شفیق سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون لوٹ لئے ۔فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ناصر سے 86 ہزار روپے اورموبائل فون،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے تنویرسے 65ہزار روپے اورموبائل فون،سول لائن میں ڈاکوؤں نے طیب سے 50ہزار روپے اورموبائل فون، سول لائن میں ڈاکوؤں نے معظم سے 45 ہزار روپے اورموبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوؤں نے حافظ فرح سے 65ہزار روپے اور موبائل فون ، سبزہ زار میں شفاقت سے 50ہزار روپے، اسلام پورہ میں خالد سے نقدی ا ورموبائل فون اورموبائل فون،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے ا ورموبائل فون چھین لئے ۔علاوہ ازیں گلشن راوی میں شہباز،جوہر ٹاؤن میں فیروز،سول لائن میں عظمت کی گاڑیاں جبکہ فیصل ٹاؤن میں نعمان ،ڈیفنس اے میں امانت ،ڈیفنس اے میں فیصل ، نواں کوٹ میں پرویز، لٹن روڈ میں فاروق،نیو ارکلی میں حنیف ،داتا دربار میں ابرار ،پرانی انارکلی میں فریاد، مزنگ میں فرمان ، نواں کوٹ میں عمیر ،مسلم ٹاؤن میں فیصل ،شیراکوٹ میں عامر ، اقبال ٹاؤن میں وحید، نیوانارکلی میں عمر ،گلشن راوی میں اسلم، گلبرگ میں شہریار ،فیصل ٹاؤن میں عاطف ،پرانی انارکلی میں عرفان اقبال ٹاؤن میں سلمان ، جوہر ٹاؤن میں بلال فیصل ٹاؤن میں مدثرکی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید :

علاقائی -