صبا قمر نے فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ میں عائشہ عمر کی جگہ لے لی

صبا قمر نے فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ میں عائشہ عمر کی جگہ لے لی
 صبا قمر نے فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ میں عائشہ عمر کی جگہ لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) ماڈل واداکارہ صبا قمر نے فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ کے سیکوئل ’’ لاہور سے آگے‘‘ میں عائشہ عمر کی جگہ لے لی، وہ یاسر حسین کے مقابل مرکزی کردار رہی ہیں جو اس فلم کے رائٹر بھی ہیں ۔صبا قمر جن کی دو فلمیں ’’ کمبخت‘‘ اور’’8969’’ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہیں ۔ان کی ایک فلم ’’منٹو‘‘ 2015ء میں ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے معروف پلے بیک سنگر ملکہ ترنم نورجہاں کا کردار بخوبی نبھایا۔ ہدایتکار وجاہت روف نے ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں اداکارہ عائشہ عمر اور شہزاد شیخ کے علاوہ سنیئر اداکار جاوید شیخ ، ایشتا سید شامل تھے مگر انھوں نے اپنے سیکوئل ’’لاہور سے آگے ‘‘ میں پوری کاسٹ تبدیل کرتے ہوئے اپنے رائٹر واداکار یاسر حسین کے مقابل صبا قمر اور دیگر فنکاروں میں روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری کو کاسٹ کیا ہے ۔جس کی زیادہ تر عکسبندی لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی کہ فلم نہیں بلکہ ناقص حکمت عملی اسے لے ڈوبی تھی۔جب اچھی فلمیں بننے لگیں تو سینماؤں میں انھیں دیکھنے کے لیے لوگ آنے لگے ہیں۔ اب یہ ہماری ذمے داری ہے کہ اپنے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ورک کرتے رہیں۔

مزید :

کلچر -