حکومت عارضی بے گھر افراد کی بحالی کیلئے منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے :اسحٰق ڈار

حکومت عارضی بے گھر افراد کی بحالی کیلئے منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے :اسحٰق ...

  

اسلام آباد(اے این این) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے اسی ارب روپے کے ایک جامع منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔وہ آج ایوان زیریں میں رکن قومی اسمبلی جمال الدین کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کو عالمی ادارہ خوراک کے ذریعے بیس ارب مالیت کی گندم فراہم کی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر افراد کی مدد کیلئے ان میں سترہ ارب روپے مالیت کی نقد رقم تقسیم کی گئی ہے۔غلام سرور خان کی طرف سے اٹھائے گئے ایک نقطہ اعتراض پر اسحق ڈار نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں اور کمیٹی کے پاس کوئی مسئلہ زیر التوا نہیں۔ایوان کا اجلاس منگل کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -