اقتصادی رابطہ کمیٹیکا اجلاس،پی آئی اے کیلئے حکومتی گارنٹی ایک کھرب 51ارب روپے کرنیکی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹیکا اجلاس،پی آئی اے کیلئے حکومتی گارنٹی ایک کھرب 51ارب ...

  

اسلام آباد(این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ سالہ آٹو موٹیو پالیسی ،پی آئی اے کیلئے حکومتی گارنٹی ایک کھرب 46 ارب سے بڑھا کر ایک کھرب 51 ارب کرنے ، گندم اور آٹے کی برآمد ات کی تاریخ میں 30 جون 2016 ء تک توسیع اور نان فائلرز کیلئے صرف 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی تخفیف شدہ شرح میں 31مارچ تک توسیع کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہوا تفصیلی غور خوص کے بعد ای سی سی نے پانچ سالہ آٹو موٹیو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21 کی منظوری دی پالیسی کا مقصد بہتر سرمایہ کاری مسابقت بڑھانے ، معیار میں اضافے کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فروغ دینا ہے ۔ پالیسی باضابطہ طور پر پیر 21 مارچ سے نافذ ہو گی۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی تجویز پر ای سی سی نے او جی ڈی سی ایل کے قادر پور گیس فیلڈ سے میسرز ٹی این بی ایل پی ایل کو 2025-26 تک 45 ایم ایم سی ایف ڈی خام گیس فراہم کرنے کی منظوری دی تاکہ پلانٹ نیشنل گرڈ کو 211 میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھ سکے ۔ ای سی سی نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کو واجبات کی ادائیگی میں مدد دینے کیلئے حکومت پاکستان کی گارنٹی ایک کھرب 46 ارب روپے سے بڑھا کر ایک کھرب 51 ارب روپے کرنے کی منظوری بھی دی۔ ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے گندم اور آٹے کی برآمدات کی تاریخ میں 15 جون تک توسیع کی تجویز بھی منظور کر لی ۔ ایف بی آر کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پرکمیٹی نے فنشڈ آئرن اور سٹیل مصنوعات کی درآمد پر 30 جون2016 تک 15 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کی بھی منظوری دی جبکہ ایلمونیم الائے پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی بھی منظوری بھی دی۔ ایف بی آر کی ایک اور تجویز پر نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی 0.4 فیصد کی تخفیف شدہ شرح میں 31 مارچ 2016 ء تک توسیع کی منظوری بھی دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کی تجویز پر آر ایل این جی پر چلنے والے آئی پی پیز سے متعلق تجویز پر بھی تفصیلی غور کیا اور 1000 میگا واٹ آر ایل این جی آئی پی پیز کیلئے بولی کی تاریخ میں 5 اپریل تک توسیع کی منظوری دی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -