سوئی گیس حکام خیبرپختونخوا میں کم پریشر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے :امیر مقام

سوئی گیس حکام خیبرپختونخوا میں کم پریشر کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ...

  

پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ SNPGL صوبہ خیبر پختونخواہ میں کم گیس پریشر مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔انہوں نے کہاکہ سوئی ایک بنیادی سہولت ہے جسے عوام کی دہلیز پرپہنچاکرہی دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں SNGPL صدر دفتر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں SNGPL کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ کی طرف سے مشیر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں جاری گیس کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔بعدازاں وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بحرین کالام اور چکدرہ مینگورہ جرے روڈ کے ٹینڈرز بہت جلد اخبارات میں شائع کر دیے جائیں گے ان روڈوں کی تعمیر کے لیے این ایچ اے نے تمام مراحل مکمل کر لیے ہیں انہوں نے کہا کہ بحرین کالام روڈ کی پلوں سمیت تعمیر کے لیے آٹھ ارب روپے کا معائدہ ایشیائی بینک کے ساتھ طے پاگیا ہے جبکہ چکدرہ مینگورہ جرے روڈ کے لیے سعودی حکومت سے 3.6 ارب کا معائدہ طے پا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے اے ایچ اے چیرمین نے ان روڈوں کی تعمیر کے لیے ٹینڈر شائع کرنے کے لیے 5 مارچ تککی تاریخ دی تھی گر چند تکنیکی وجوہات کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہوئی اور ٹینڈر شائع نہ ہو سکے جو بہت جلد شائع ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف جلد ٹینڈر شائع ہونگے بلکہ ہنگامی بنیادوں پر کام بھی شروع ہوگا لہٰذا کسی کو اسمبلی کے اندر یا باہر احتجاج کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں PK-50 کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر کرانا ہماری ا چکدر ہ سے کالام تک کے عوام سے وعدہ ہے جو انشاء اللہ پورا ہوگا، دو سال مسلسل محنت اورNHA اور ڈونر سے مسلسل کوششوں سے ان منصوبوں کو یہاں تک پہنچایا جہاں انکا آغاز جلد ہوگا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -