سندھ میں حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ، سید غوث علی شاہ
خیرپور(خصوصی نامہ نگار)سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سیاسی پارٹیوں میں ڈھرے بنے مگر کامیاب نہیں ہو سکے سندھ میں حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ہے سندھ کے عوام اپنے آپ کو اکیلانہیں سمجھے 25مارچ سے گرینڈ الائنس سندھ بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے قریب دیہاتوں کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ کو توڑنے کیلئے پہلے بھی حقیقی بنائی گئی اور اب مصطفی کمال کمال کررہے ہیں مگر ان کا یہ کمال دیرپانہیں رہے سکے گااس سے پہلے بھی پیپلزپارٹی،اے این پی ،جے یو آئی ،مسلم لیگ میں بھی ڈھرے بنے جو مضبوط نا ہو سکے پرویزمشرف کو عدلیہ کے حکم پر علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا اور مجھ سمیت تمام پاکستانیوں پر فرض ہے کہ وہ عدلیہ کے حکم کو قبول کریں پیپلزپارٹی کی حکومت میں مشرف کوگارڈ آف آنر دیگر بیرون ملک بھیجا جب انہیں محترمہ کا قاتل نظر نہیں آیا اب احتجاج کرنا کا وقت نہیں نیب کو پورا اختیار ہے کہ وہ کسی بھی صوبے میں کرپشن کے خلاف کاروائیاں کر سکتے ہیں اگر سندھ میں کرپشن ہے تو پنجاب والے فرشتے نہیں ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے آدم شمار ی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے اس موقع پر عبدالمجید شیخ ،سید نسیم شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔
