وزیراعلیٰ سندھ کی رینجرز چوکی پرحملے کی سخت الفاظ میں مذمت

وزیراعلیٰ سندھ کی رینجرز چوکی پرحملے کی سخت الفاظ میں مذمت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کورنگی کراسنگ میں رینجرز چوکی پر کریکر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کاروائیاں ہماری بہادر فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کا علاج کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کی فوری رپورٹ پیش کریں اور ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -