کراچی ،نیب میں شکایتی ڈیسک کا قیام

کراچی ،نیب میں شکایتی ڈیسک کا قیام

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایت پر عوامی شکایات کے اندراج کے لیے شکایتی ڈیسک کا قیام میں عمل میں لایا گیا ہے ۔نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی آر سی ایس بلڈنگ ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ پر قائم مذکورہ شکایتی ڈیسک پرعوام ہفتہ کے ساتوں دن صبح 10بجے سے 12بجے تک اپنے اصل شناختی کے ہمراہ آکر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں ۔جبکہ نیب کے یو این اے نمبر 111-622-622سے اس ضمن میں مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -