وزیرآباد، پنجاب حکومت کارڈیالوجی ہسپتال کو فنڈز مہیا نہیں کر رہی،پرویز الٰہی

وزیرآباد، پنجاب حکومت کارڈیالوجی ہسپتال کو فنڈز مہیا نہیں کر رہی،پرویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیرآباد(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے شہبازشریف ذہنی بیماری کا شکار ہیں، کارڈیالوجی ہسپتال سمیت لاہور اور بہاولپور میں ہمارے صحت و تعلیم کے اہم منصوبے ٹھپ پڑے ہیں۔وہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ وزیرآباد کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ(ق)خالد محمود چیمہ،سٹی آرگنائزر میاں احمد رضا،عادل ظفر وڑائچ،شاضم گجر،عظمت ڈھلوں،فاروق چندوڑ،مقصود جوندہ،افتخار احمد چیمہ سمیت متعدد کارکن موجود تھے۔پرویز الٰہی نے کہا ہسپتال کی یہ عمارت2007 میں مکمل ہوگئی تھی مگر شہباز شریف فنڈ مہیا نہیں کر رہے یہ ہسپتال ڈویژن گوجرانوالہ کی ایک کروڑ آبادی کیلئے بنایا گیا تھا2007 کے بعد اب تک7 ہزار اموات کا ذمہ دار کون ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی منتخب نمائندوں کا تعلق ن لیگ سے ہے مگر وہ گونگے بہرے بنے ہوئے ہیں اور اپنے حق کیلئے اسمبلی میں آواز کیوں نہیں اٹھاتے،انہوں نے کہا کہ ہمارا1122 کا منصوبہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر غلام مرتضےٰ قاضی نے پرویز الٰہی کو بتایا کہ ہسپتال میں روزانہ400 مریض آرہے ہیں، انجیو گرافی،ایکو سمیت ہیوی مشینری لگ چکی ہے۔