صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے تباہی ،خاتون اور بچے سمیت 3افراد جاں بحق،7زخمی

صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے تباہی ،خاتون اور بچے سمیت 3افراد جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ،اضلاع ( نمائندگان پاکستان ) شدید بارشوں کی وجہ سے تنگی اور مندنی میں مکانات کی چھتیں گرنے ایک خاتون اور ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ۔چار افراد شدید جاں زحمی ۔ تفصیلات کے مطابق تنگی کے حدود کوچکے جیندے میں عبدالرشید ولد گل حمید کے کمرے کا چھت بارشوں کی وجہ سے گر گیا جس کے نتیجے میں عبدالرشید موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے دو بچے زحمی ہو گئے ۔ایک اور واقعہ میں مندنی میں بھی شدید بارشوں سے خالد اور دوست محمد کے مکان کا برآمد گرنے سے عمیر ولد زبیر اور مسماۃ زاہدہ زوجہ خالد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون مسماۃ امیر زادگئی زوجہ دوست محمد شدید زحمی ہو گئی جن کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ نوشہرہ کے علاقہ شگئی میں بارشوں سے مکان کی چھت گرنے سے دوبچے شدید زخمی جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ شگئی نظام پور میں حالیہ بارشوں سے عصرامان کے دوکم سن بچے سدیس اور احرار جن کی عمریں آٹھ اور دس سال بتائی جاتی ہے اپنے گھر کے کمرے میں موجود تھے کہ کمرے کی شہتیر ٹوٹ گئی اور چھت گرگئی جس سے دونوں کم سن بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچادیا۔ درگئی۔ موسلادھار بارش سے غنی ڈھیرئی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون شدید زخمی تفصیلات کے مطابق : تحصیل درگئی کے گاؤں غنی ڈھیرئی میں تیز موسلادھار بارش کے سبب مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون مسماۃ (ش) زوجہ شیر داد شدید زخمی ہوگئی ہے زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی پہنچائی گئی جہاں ان کو فوری علاج کی سہولت فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ تحصیل تنگی کے میں شدید بارشوں کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک بچی جان بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت چارافراد زخمی ہوئے ،زخمیوں کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ،ملک کے دیگر حصوں کی طرح تنگی میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گزشتہ روز تحصیل تنگی کے علاقہ اینزر کندی میں مکان کے کمرے کی چھت گرگئی جس کے باعث کمرے میں موجود تین سالہ حناء دختر ابراہیم جاں بحق ہوگئی جبکہ اسکی ماں اور بہن بھائی ثناء اور سمیع اللہ ولد ابراہیم بھی زخمی ہوگئی جس کے بعد مقامی افراد نے تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اسکی ماں کو تشویشناک خالت میں پشاور کے ایل آر ایچ منتقل کر دیا گیا