چکوال،چھت پر سواریاں بٹھانے پر پک اپ ڈرائیور گرفتار
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ سدوال میں چھت پر سواریاں بیٹھانے والے پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریفک پولیس نے گاڑی بھی بند کر دی ۔ انسپکٹر امجد مجید ٹریفک سٹاف نے استغاثہ دیا کہ وہ ہمراہ عملہ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ پک اپ نمبر CHC-6795جس کو ڈرائیور معین ولد اسلم ساکن جھاٹلہ نہایت تیز رفتار اور غفلت سے چلاتے ہوئے آیا اور چھت پر سواریاں بیٹھائی ہوئی تھیں جس نے عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا سب انسپکٹر نذر حیات نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
