گوجرخان سے مسائل کا خاتمہ کررہے ہیں،خواجہ جہانگیر
گوجر خان (تحصیل رپورٹر)راجہ جاوید اخلاص تحصیل گوجر خان کے مسائل اور عوام کے مشکلات کا خاتمہ کر رہے ہیں اور بلا تفریق تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے تنقید کرنے والوں کو اپنا دور بھی یاد رکھنا چاہیے جھوٹے اعلانات اور ڈرامہ بازی کی سیاست کرنے والوں کو اہل گوجر خان جان چکے ہیں یہ بات مسلم لیگ کے راہنما خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجر خان میں راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے جو وعدے اور اعلانات کیے گئے ان پر عملدرآمد جاری ہے مسلم لیگ کی حکومت نے جو بھی وعدہ کیا اس کو پورا کر کے دکھایا ۔