ارجنٹائن پاکستان کو اپنا دوست، اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے،روڈاولفو

ارجنٹائن پاکستان کو اپنا دوست، اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے،روڈاولفو

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور ار جنٹائن کے ما بین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و معاشی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار ارجنٹائن کے سبکدوش ہو نے والے سفیر روڈاولفو جے مارلن سراویہ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جنہو ں نے آج پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر سے ملا قات کی۔سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی و اقتصادی روابط میں اضافے کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنا یا جا سکتا ہے۔انہو ں نے اس اعتما د کا اظہا ر کیا کہ دونو ں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے ما بین مسلسل رابطے باہمی ہم آہنگی میں فروغ اور دونو ں اقوا م کو قریب لانے میں معاون ثابت ہو نگے۔انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دونو ں ممالک کی پارلیما نوں میں قائم دو ستی گروپوں کو مزید فعال بنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔انہو ں نے سبکدوش ہو نے والے ارجنٹائن کے سفیر کی خدما ت کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ان کی پا کستان میں تعیناتی کے دوران دونو ں مما لک کے درمیان تعلقات کو نئی جہتیں حاصل ہو ئی ہیں۔انہو ں نے اس امرپر اعتما د کا ا ظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ نئے تعینات ہو نے والے سفیر ان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیا ن تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گئے۔ارجنٹائن کے سفیر روڈاولفو جے مارلن سراویہ نے کہا کہ ارجنٹائن پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے۔انہو ں نے تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی و تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضر ورت پر زور دیا۔انہوں نے سپیکر کا شکریہ ادا کر نے ہو ئے کہا کہ انہو ں نے پا کستان میں اپنے قیا م کے دوران پا کستانی عوام کو دوستانہ، پر امن اور ثابت قدم پا یا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہر مشکل کا مقابلہ جرات اور ثابت قدمی سے کیا ہے ۔انہو ں نے سپیکر کواپنی کتاب "Bond Friendship between Argintine and Pakistan" بھی پیش کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -