تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،ملک آصف بھا

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،ملک آصف بھا

  

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیروائلڈ لائف ،فشریزاینڈ جنگلات پنجاب ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے تاکہ طلباء اطمینان کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکھیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سمیت ملک کو درپیش مسائل کی بنیادی وجہ جہالت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں چکوال میں اپنے دورے کے دوران اے پلس اور اے کیٹگری کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی او چکوال ڈی پی او چکوال ای ڈی او ایجوکیشن ڈی اوسی ای ڈی او ہیلتھ ڈی او وائلڈ لائف ڈویثرنل فارسٹ آفیسر کے علاوہ دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تعلیم کے تمام شعبوں کو ترقی دینے کے علاوہ ان کی سکیورٹی بھی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ قوم کا مستقبل پڑھی لکھی باشعورنسل سے وابستہ ہے انہوں نے معائنے کے دوران سکولوں اور کالجوں میں سکیورٹی کے انتظامات پراپنے اطمینان کااظہار بھی کیا ۔بعد ازاں صوبائی وزیر پریس کلب چکوال گئے جہاں انہوں نے خالصہ ہائی سکول چکوال کے بانی کے پوتے سردار رتن سنگھ کو ہلی کے اعزاز میں دی جانے والی ایک تقریب میں بھی شرکت کی اس موقع پرانہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم سے قبل تعلیم کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ وجاوید ہیں اور ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیںَ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پچاسی فیصد تعلیمی شرح کے ساتھ ضلع چکوال صوبے بھر میں اول پوزیشن پر ہے ۔سرداررتن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چکوال کی سرزمین کاہمارے بزرگوں پر قرض ہے جو ہم اتارتے رہیں گے یہ کوئی احسان نہیں ہے انہوں نے صوبائی وزیرسے درخواست کی ان بنائے گئے سکول کو اپ گریڈ کرکے انٹرمیڈیٹ کادرجہ دیا جائے جس کا صوبائی وزیر نے موقع پر ہی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ۔ تقریب سے ڈی سی او چکوال اور دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -