آل تاجر برادری باجوڑ ایجنسی کے عہدیدار ان آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

آل تاجر برادری باجوڑ ایجنسی کے عہدیدار ان آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑایجنسی (نمائند ہ خصوصی) آل تاجر برادری باجوڑایجنسی کے عہدیداران کل بروز ہفتہ صبح 11بجے باجوڑ پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ پریس کانفرنس میں آ ل تاجر برادری باجوڑ کے صدر حاجی شیر بہادر ،تاجر برادری عنایت کلے بازار کے صدر حاجی شاہ محمد، تاجر برادری خاربازا رکے صد رحاجی لعلی شاہ ، حاجی حمید ، سابقہ صد ر عنایت کلے بازار حمید صوفی ، غفور جان ، حاجی اکبر جان ، خان بہادر اور دیگر رہنماء شرکت کریں گے ۔ پریس کانفرنس میں عنایت کلے بازار کے بندش کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائیگا ۔ آل تاجر برادری نے گورنر خیبر پختونخواہ ، کورکمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ سمیت پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کے بہتر مفاد او رباجوڑایجنسی کے غریب عوام کے خاطر ایجنسی کے دوسرے مصروف ترین تجارتی مرکز عنایت کلے بازار کو کھول دیاجائے ۔