خیبر ایجنسی ،کار کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 زخمی
خیبرایجنسی(بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کے علاقہ چروازئے میں الٹو موٹرکار گہرے کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ۔ لنڈیکوتل چروازئے میں آلٹو موٹر کار گہری کھائی میں گر گیا جس میں سوار ایک خاتون اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے وہاں پر موجود خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ا یجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل پہنچا دیا گیا عینی شاہدین کے مطابق واقع تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پاک افغان شاہراہ مکمل ہونے کے بعد ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے اور آئے روز شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث حادثات پیش آتے ہیں واضح رہے کہ کل بھی طورخم روڈْ قصاب خانے کے قریب ایک گاڑی گہری کائی میں گر گئی تھی