کوہاٹ بورڈ کے حکام اور اے سی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

کوہاٹ بورڈ کے حکام اور اے سی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

  

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ بورڈ کے حکام کا اسسٹنٹ کمشنر کوھاٹ کے ہمراہ مختلف امتحانی ہالوں کا معائنہ‘ کوھاٹ کی بک شاپ کتاب گھر پر چھاپے کے دوران سینکڑوں پاکٹ گائیڈز برآمد‘ نقل مافیا کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم‘ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ بورڈ کے حکام نے اے سی محمد عمیر کے ہمراہ مختلف امتحانی ہالوں کا معائنہ کیا مجموعی طور پر اسے تسلی بخش قرار دیا گیا تاہم ایک امتحاجی ہال سے کچھ پاکٹ گائڈز برآمد کی گئیں اور ان پر درج پتہ کتاب گھر پر چھاپہ مار کر سینکڑوں گائیڈز برآمد کر لیں جو نقل کے لیے طلبہ یہاں سے حاصل کرتے ہیں اس سلسلہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری کوھاٹ بورڈ ملک نیر اعظم نے بتایا کہ نقل کے خاتمے کے لیے ہم نے فل پروف انتظامات کر رکھے ہیں اور امتحانی عملہ میں مخلص اور دیانت دار اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں کوھاٹ بورڈ میں انسپکشن ٹیم اور کنٹرول روم کا قیام بھی نقل کے خاتمے کے لیے اقدامات ہیں کسی بھی ہال سے شکایت ملنے پر ہم فوراً وہاں پہنچ جاتے ہیں اور غیر قانونی کام روکنے کے اقدامات اٹھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکٹ گائیڈز پر پابندی لگائی ہے مگر بکسٹالز سے ان کی غیر قانونی خرید و فروخت تاحال جاری ہے ان پاکٹ گائیڈز کو مہیا کرنے والے ایک سٹال پر جب چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے سینکڑوں کی تعداد میں اسے برآمد کر لیا گیا انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ نقل کے خاتمہ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کو پاکٹ گائیڈز خریدنے سے منع کریں اے سی محمد عمیر نے کہا کہ ان پاکٹ گائیڈز فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو بچوں اور قوم کا مستقبل داؤ پر لگانے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوھاٹ بھر میں پاکٹ گائیڈز کی فروخت اور امتحانی ہال کے نزدیک فوٹو سٹیٹ مشین رکھنے کی پابندی ہے اور دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے انہوں نے تمام کتب فروشوں کو خبردار کیا کہ وہ ان پاکٹ گائیڈز کو فوری طور پر تلف کر دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے‘ محکمہ مال کی کمپیوٹرائزیشن کرنے‘ کوھاٹ کو خوب صورت بنانے کے پراجیکٹ اور ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی اور میڈیا سے تعاون کی امید ظاہر کی انہوں نے شہر سے تمام اڈے ختم کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا بعد ازاں برآمد کردہ پاکٹ گائیڈز کو اے سی دفتر کے احاطے میں نذر آتش کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -