بنوں ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف کتب فروش کی دکانوں پر چھاپے

بنوں ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف کتب فروش کی دکانوں پر چھاپے

  

بنوں( نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں طفیل خٹک نے مختلف بازاروں میں کتب فروشوں پر چھاپے مار کر 2ہزار ساے زائد پاکٹ گائیڈ قبضہ میں لیتے ہوئے دکانداروں وک سختی سے ہدایت کی کہ وہ آئندہ امتخانات کے دنوں میں پاکٹ گائیڈ فروحت کرنے سے گریز کریں ورنہ 144کے تحت انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں طفیل خٹک نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف بازاروں میں کتب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد پاکٹ گائیڈز قبضے میں لیتے ہوئے دکانروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ نے امتخانات کے دنوں میں پاکٹ گائیڈ کی فروحت پر دفعہ144کے تحت پابندی لگائی ہے اسکے باوجود بعض دکاندار پاکٹ گائیڈز فروحت کرکے نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں کیونکہ طلباء یہ پاکٹ گائیڈز نقل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور نقل نئی نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے لہزا اگر آئندہ کسی دکاندار سے پاکٹ گائیڈ برآمد ہوئے تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -