پولیس نے اپنی جان کے نذرانے پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے :جمشید الدین

پولیس نے اپنی جان کے نذرانے پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے :جمشید الدین

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ نوشہرہ پولیس نے ہمیشہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کاکردار ادا کیا ہے اپنی جان کے نذرانے پیش کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے اسی کی بدولت آج امن کا قیام عمل میں آیا ہے۔نوشہرہ پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت اچھے لفظوں سے یاد ہوتی ہے ۔پولیس میں جزاء و سزاء کا عمل ضروری ہے تاکہ اچھے اور باصلاحیت پولیس افسران و جوانان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ پولیس لائن میں ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحد محمود، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحمیدخان بھی موجود تھے پولیس لائن نوشہرہ میں مسجد کی سنگ بنیاد رکھی ٹریفک پولیس کا از سر نو قیام نوشہرہ پولیس کو عوام دوست پولیس بنایاپولیس لائن نوشہرہ میں Digital Investigation Labقائم کیا جسمیں موبائیل نمبر کا CDRحاصل کیا جاتا ہے اور اسکا تجزیہ کیا جا کر ملزمان تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔One Window Operation Licence Issuence کو چالو کیا جسمیں روزانہ کی بنیاد پر 150سے 200تک لوگ ڈرائیونگ لائینس کے لئے Applyکرتے ہیں ڈرائیونگ سکول کا قیام نوشہرہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تجربہ کار عملہ کی نگرانی میں سکول قائم کیا جس میں لوگوں کو انٹرنیشنل لیول کے ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے تھانہ جات اور چوکیات کی صفائی و ستھرائی اور تزئین و آرائیش ضلع بھر کے بازاروں سے ناجائز تجاوزات ہٹانا ، ہتھ ریڑی ، گدھا گاڑی اور دیگر اشیاء جس سے ٹریفک کی روانگی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا جسکو عوام کی سہولت کی خاطر ہٹایا۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ نوشہرہ پولیس صوبے کی صف اول میں شامل ہے اور اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ہر فورم میں تعریف ہورہی ہے اس کا سہرا DPOواحد محمود کے سر کو جاتا ہے ۔بعد میں مہمان خصوصی نے DSPکینٹ سرکل نذیر خان کو ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی دی جبکہ تھانہ جات میں SHOتھانہ اکوڑہ خادمین خان اول پوزیشن،SHOتھانہ کینٹ سید اسماعیل شاہ دوئمSHOتھانہ کلاں اختر نصیر نے سوئم جبکہ چوکیات کی سطح پر انچارج چوکی تارو ASIشاہدخان اول،انچارج چوکی خیرآباد دوئیم،انچارج چوکی ٹاون نے سوئم ۔تھانہ جات کے محرران میں محرر کینٹ ذاکر خان نے اول،محرر تھانہ پبی ساوید علی دوئم،محرر تھانہ اضاخیل فیاض نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -