رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر آرائیں کی وزیر اعظم سے ملاقات

رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر آرائیں کی وزیر اعظم سے ملاقات

  

بورے والا (نامہ نگار)بورے والا سے حلقہ این اے167سے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں حلقہ167اپنے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور اپنے حلقہ انتخاب میں مزید ترقیاتی کاموں کے لئے ایک بڑے پیکج کے لئے درخواست کی جس کو وزیر اعظم میاں نوازشریف نے منظور کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے رابطہ رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ترقی کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے ناکام ہوگئے ہیں عوام نے ان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے اب لوگ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے جب بھی ملک ترقی کے ٹریک پر کامیابی سے چڑھتا ہے تو کوئی نہ کوئی عوامی منصوبوں کا مخالف اپنا ایجنڈا لیکر آجاتا ہے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا حلقہ167کے لئے فنڈز کی فراہمی اور میگا پراجیکٹ کی منظوری پر انکا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -