منچن آباد ،جائیداد تنازع نا خلف بیٹے نے باپ کو قتل کر ڈالا ، فرار ہونے میں کامیاب
منچن آباد (تحصیل رپورٹر) منچن آبا د میں نا خلف بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو قتل کر ڈالا ۔تفصیلات کیمطابق منچن آباد طارق کالونی خدا بخش نامی شخص نے اپنی جائیداد تین بیٹوں میں سے د و بیٹوں کے نام کردی جس کا تیسرے بیٹے محمد امین کو رنج تھا جس نے تیز دھار آلہ کے وار کرکے اپنے باپ کو موقع پر ہلاک کر ڈالا قتل کرنے کے بعد وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ منچن آباد پرویز اختر جتوئی موقع پر پہنچ گئے اور نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، منچن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔
باپ قتل