الپوری میں ایم ڈی بیت المال نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

الپوری میں ایم ڈی بیت المال نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ منیجنگ ڈا یر یکٹر پا کستان بیت المال بیر سٹر عابد وحید شیخ ،شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبا د اللہ خان کے ہمراہ محکمہ جنگلات کے جاری بیلن ٹری سونامی پراجیکٹ کے شجر کاری مہم میں گورنمنٹ ٖ ڈگری کالج الپوری میں پودا لگایا، شانگلہ میں قدرت کے حسین نظاروں کو خوبصورت درختوں سے مزین ہونے کے لئے دعا کی کی،اس موقع پر سب ڈویژنل فارسٹ افسر عالمگیر خان، ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان،تحصیل ناظم محمد طاہر خان نے بھی جاری شجر کاری مہم میں پودے لگائے ، تقریب میں سیاسی،سماجی اور میڈیا کے نمایندوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جبکہ فارسٹ اہلکار،سکول کے بچے اور غیر سرکاری تنظیوں کے نمایندوں نے بھی اس کا ر خیر میں حصہ لیا ، تقریب کے بعد صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سب ڈویژنل فارسٹ افسر عالمگیر خان نے کہا کہ شجر کاری مہم مارچ کے مہینے میں جاری رہے گا عوام کو چاہیے کہ وہ گرین شانگلے کا پیغام کونے کونے تک پہنچائے تاکہ بہتر مستقبل کے لئے ہماری اگلی نسلوں کے لئے بنجر چٹانوں کے بجائے ہرے بھرے جنگلات اور سبزہ رہے ۔