بنوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ کا تھانہ سٹی کا مختصر دورہ

بنوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ کا تھانہ سٹی کا مختصر دورہ

  

بنوں( نمائندہ پاکستان)جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر6بنوں اعجاز الحق اعوان نے تھانہ سٹی کا مختصر دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تھانہ کے احاطہ میں عرصہ دراز سے پکڑی گئی منشیات جن میں چرس،افیون،شراب،ٹینچرت اور ہیروئن شامل ہیں کو آگ لگاکر تلف کیا اسکے علاوہ انہوں نے تھانہ سٹی کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ریکارڈ کو درست قرار دیکر ایس ایچ او تھانہ سٹی گل حمیدخان کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے مال مقدمات مال کانہ کا بھی دورہ کیا اور عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا اپنے مختصر خطاب میں مجسٹریٹ نمبر6اعجاز الھق اعوان نے کہا کہ منشیات ہمارے مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے پولیس کو چاہیئے کہ وہ منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلائیں اور منشیات کی لعنت کا خاتمہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں منشیات فروش انسانیے کے دشمن ہیں اور کسی رعایت کے قابل نہیں اس موقع پر ایس ایچ او سٹی گل حمید خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انشاء اللہ تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اور بنوں سٹی سے جرائم کا 90فیصد خاتمہ ہوگیا ہے با الخصوص منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری ہے اور سٹی کی حدود میں انشاء اللہ عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -