قیوم سٹیڈیم کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے ،محمودخان
پشاور( پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت ،موزیم اور امورنوجوانان محمودخان نے کہا ہے کہ 1 کروڑ64 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے قیوم سٹیڈیم پشاورکے انفراسٹرکچر کی بحالی ،خوبصورتی اورتزئین اورآرائش کے کاموں پر خرچ کی جارہی ہیں تاکہ نوجوانوں مثبت سرگرمیوں کے لئے آراستہ کیاجاسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز قیو م سٹیڈیم پشاورکی خوبصورتی اورانفرسٹرکچر کے کاموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس خیبرپختونخوا عادل خان اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی کے علاوہ ڈائریکٹر سپورٹس ودیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر محمودخان نے کہا کہ کھیل کی سرگرمیوں سے نئی نسل میں فکری اورجسمانی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں اس لئے موجودہ صوبائی حکومت نوجوان نسل کو اعلیٰ اورعصری علوم سے روشان کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی نشونما ں کے لئے کھیل کود اورسیر وتفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی وخوشحالی نوجوان نسل کی بہتر تعلیم وتربیت اورکردارسازی سمیت صحت مند گیمز کے مواقع پیداکئے بغیر ناممکن ہے۔ اس لئے پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں نے فروغ اورکھلاڑیوں کو تمام ترسہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اورعملی اقدامات کررہی ہے ۔اس موقع پر ایک سوا ل کے جواب پر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں تین نئے سکواش کورٹ بنائے جا رہے ہیں ۔ان میں سے ایک نواں کلے کیلئے تخفے کے طورپر دیں گے ۔قبل ازایں صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے تختی کی نقاب کشائی کرکے قیو م سٹیڈیم پشاورمیں خوبصورتی اورانفرسٹرکچر کے تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔