درگئی میں تہرے قتل کے ملزم کو 3 بار عمر قید اور جرمانہ کی سزا
درگئی( نمائندہ پاکستان )ایڈیشنل سیشن جج درگئی کی عدالت میں سخاکوٹ تہرے قتل کیس کے ملزم کوتین بار عمر قید کی سزاء اور پندرہ لاکھ روپے جرمانہ تفصیلات کے مطابق : ایڈیشنل سیشن جج شہنار حمید خٹک صاحبہ کی عدالت میں سخاکوٹ تہرے قتل کیس کے نامز د ملزم حارث ولد فیض محمد ساکن سخاکوٹ کو تین بار عمر قید جبکہ پندرہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سناد ی گئی ہے جبکہ شریک ملزمان سجاد ولد شیر حیدراور شیر علی ولد غلام محمد ساکنان سخاکوٹ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے ۔ ملزم حارثولف فیض محمد و دیگر کے خلاف تھانہ سخاکوٹ میں مقدمہ علت نمبر113کے تحت 20جولائی 2014کو تین بھائیوں امجد ، عدنان اورحامدپسران سلطنت خان ساکنان سخاکوٹ کے قتل کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج درگئی شہناز حمید خٹک کی عدالت نے گرفتار ملزم حارث پر فرد جرم عائد کرکے انہیں تین بار عمر قید اور پندرہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جو کہ مقتولین کے ورثاء کو اداء کی جائے گی۔ مقتولین کی جانب سے استغاثہ کے ویکیل سید حکیم ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دفعہ 324PPCکے تحت ملزم کو تین سال قید با مشقت اور پانچ ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملزم کو دفعہ 337 میں بھی ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزاء سنادی گئی۔