راولپنڈی،پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے پر 14ملزمان گرفتار

راولپنڈی،پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے پر 14ملزمان گرفتار

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے اور غیر مقیم افغانیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف 11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس اور14فارنر ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے فلیٹ مالک جاوید اقبال،کرایہ دارمحمد علی اور پیراں دتہ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے کرایہ دار باچا خان ،محمود صابر،عمران خالد،زبیر خان ،علاؤالدین،عبدالروف،نادر خان،عبدالقدیر خان اور اکبر خان کیخلاف 11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس اور14فارنر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -